بلوچستان کے 22وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل

اتوار 16 مارچ 2014 21:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بلوچستان کے پانچ اضلاع کے 32میں سے 22وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع پشین، لورالائی، قلعہ سیف اللہ ، موسی خیل اور قلات کے مختلف 33وار ڈز میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ آج ہونا تھی،پانچوں اضلاع کے بائیس وارڈز میں تو پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور کسی وقفے کے بغیر پانچ بجے شام تک جاری رہا تاہم ضلع پشین کی یونین کونسل ملک یار کی نو اور ضلع کونسل کی ایک نشست پر امن وامان کے مسئلہ کی بناء پر پولنگ نہیں ہوسکی،اس طرح سے پشین کے14میں سے صرف4 پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوسکی، پشین کے ان 10وارڈز میں سات دسمبر کو بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے تھے،صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پشین کے رہ جانیوالے وارڈز میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائے گا۔