رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے لاڑکانہ میں واقع جلائے گئے مندر کی از سر نو تعمیر کرانے کا اعلان کردیا

اتوار 16 مارچ 2014 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے لاڑکانہ میں واقع جلائے گئے مندر کی از سر نو تعمیر کرانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہا کہ مندر کی دوبارہ تعمیر پر آنے والا خرچہ وہ خود برداشت کریں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے لاڑکانہ میں ہندو مندر دھرم شالہ کو آگ لگادی تھی۔