کراچی،24یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا مرحلہ شروع

اتوار 16 مارچ 2014 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) کراچی کی چوبیس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ پولیو ورکزکی حفاظت کے لیے مسلح پولیس اہلکاروں نے ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

کراچی کی حساس ترین 24 یونین کونسلوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے پولیو ورکز کو پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ شہر کے جن یونین کونسل میں پولیو مہم جاری ہے ان میں گڈاپ کی تین، گلشن اقبال کی چار، بلدیہ ٹاؤن کی چار، اورنگی ٹاؤن کی3، سائٹ کی 3، بن قاسم کی3، لانڈھی کی 2، صدر کی1 اور گلبرگ کی1 یونین کونسل شامل ہے۔ ان علاقوں میں 11 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

متعلقہ عنوان :