ٹی 20 ورلڈ کپ افتتاحی میچ،بنگلہ دیش نے افغانستان کو9وکٹ سے ہرادیا

اتوار 16 مارچ 2014 19:08

میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ٹی20ورلڈ کپ میں میزبان بنگلادیش نے افغانستان کو9وکٹوں سے شکست دیکر ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے 73رنزکاہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا،بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین تمیم اقبال تھے انہوں نے21رنز بنائے جبکہ انعام الحق44اور شکیب الحسن 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی طرف سے سمیع اللہ شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :