بلوچستان اسمبلی کااجلاس (کل) ہوگا

اتوار 16 مارچ 2014 18:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل بروز پیر دوپہر 3بجے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں شروع ہوگا موجودہ اسمبلی کا اجلاس 31مارچ تک جاری رہے گا اسمبلی اجلاس مین شرکت کیلئے صوبائی وزراء ارکان اسمبلی جو بیرون ملک یا اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں دوروں پر تھے اتوار کے روز کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کئی تحریک التواء تحریک استحقا ق ایوان میں پیش کی جائیگی اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ایم پی اے ہاسٹل میں ارکان اسمبلی کی آمد کے بعد کچھ عرصے سے جو سیاسی سرگرمیاں معطل تھی دوبارہ بحال ہوگئی ہے اور رات گئے تک ایم پی اے ہاسٹل میں ارکان اسمبلی کی آمدورفت کا سلسلہ جاری تھا ۔

ْ؎

متعلقہ عنوان :