لاہور کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بائیو میٹرک سسٹم تین ماہ تک مکمل طور پر نافذ ہو جائے گا ‘ وزیر کوآپریٹو،بی ایم ایس کاکام 95 فیصد تک پایہ تکمیل ہو چکا ،بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کے بعد زمینی فراڈ جیسے معاملات کا خاتمہ ہو جائیگا‘ملک اقبال چنڑ

اتوار 16 مارچ 2014 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ لاہور کی تمام سوسائٹیز میں بائیو میٹرک سسٹم آئندہ تین ماہ کے دوران مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا - ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں لاہورکی95 فیصد کوآپریٹو سوسائٹیوں میں کام مکمل ہو چکاہے - بائیو میٹرک سسٹم شروع ہونے سے پلاٹوں کی ٹرانسفر میں فراڈ جیسے معاملات کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی دارالحکومت لاہور میں 102 جبکہ پنجاب بھر میں 246 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم ہیں جن میں سے اب تک 35 فیصد کاسوسائٹیوں کی اراضی کمپیوٹرائزڈ ہو چکی ہے جبکہ بائیومیٹرک سسٹم سمیت ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا بھی جلد کام پایہ تکمیل ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے معاملات کو ٹی ایم اوز اور ضلعی حکومتیں مانیٹرکر رہی ہیں اور متعلقہ بائی لاز پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس کی مد میں 2 فیصد سی وی ٹی اور اسٹیمپ ڈیوٹی سے حکومت کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہو رہا ہے -

متعلقہ عنوان :