وزیر خزانہ کی سوات میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی ہسپتال کامنصوبہ مئی کے آخر تک مکمل کرنیکی ہدایت

اتوار 16 مارچ 2014 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ ا سحاق ڈار نے سوات میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی ہسپتال کامنصوبہ رواں سال مئی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور پنجاب ہاسپٹلز ٹرسٹ کے صدر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ٹرسٹ کے اجلاس کی صد ارت کی جہاں انہیں منصوبے کی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مخیر حضرات کی مالی معاونت سے بنایا جانیوالا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :