آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات ،صوبائی حکومت نے فیاض لغاری ،اقبال محمود کے نام دیدئیے ،وفاق کی طرف سے فاروق امین قریشی اور ذوالفقار چیمہ کے ناموں پر غور

اتوار 16 مارچ 2014 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ،سندھ حکومت نے وفاق کے مقرر کردہ افسر کی خدمات لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ حکومت نے صوبے کے نئے آئی جی کیلئے وفاق کو فیاض لغاری اور اقبال محمود کے نام دیئے ہیں جبکہ وفاق کی جانب سے اس عہدے کے لئے فاروق امین قریشی اور ذوالفقار چیمہ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس پر سندھ حکومت نے ان کی خدمات لینے سے انکار کردیا۔

سندھ حکومت کا خیال ہے کہ وفاق کے مجوزہ دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے، وفاق اور صوبے کے درمیان اختلافات کے بعد بیوروکریسی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایک ایسا شخص اس اہم ترین عہدے پر تعینات کیا جائے گا جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20فروری کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے اس کے بعد ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :