سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹونٹی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے خطرہ قرار دیدیا

اتوار 16 مارچ 2014 18:18

سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹونٹی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے خطرہ قرار دیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) کرکٹ کو حال ہی میں الوداع کہنے والے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کو ٹیسٹ کرنے کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کو اس طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹونٹی کی مقبولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہت تیزی آچکی ہے، کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز کی وجہ سے اب زیادہ تر ٹیسٹ میچوں کے فیصلے ہوتے ہیں۔ مایہ ناز بلے باز کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک اصل کرکٹ ٹیسٹ ہی ہے میں ذاتی طور پر بھی اسے پسند کرتا ہوں اس میں آپکی اصل صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :