ٹیم کے کھلاری ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں، کپتان ویسٹ انڈیز،کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں دباؤ کو بردآشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے ‘ ڈیرن سیمی

اتوار 16 مارچ 2014 18:18

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں اور ٹائٹل کا دفاع کریں گے ،موجودہ ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط اور تجربہ کار ہے اور ہر ٹیم کے خلاف بلند حوصلے سے میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ڈیرن سمی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ ٹائٹل کا دفاع کرنے جا رہے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور کھلاڑی میگا ایونٹ میں حریف ٹیموں کے خلاف بھرپور مقابلوں کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم سے خوفزدہ نہیں، اگر کھلاڑی روایتی کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئے تو فتح ہماری ہی ہو گی۔