بھارتی اداکارہ دیویا دتہ لاہور میں چھ روزہ قیام کے بعد واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ،بہت سی یادیں لے کر جارہی ہوں اور بہت دنوں تک لوگوں کویہاں کی کہانیاں سناؤں گی‘ گفتگو

اتوار 16 مارچ 2014 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بھارتی اداکارہ دیویا دتہ لاہور میں چھ روزہ قیام کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئیں ۔ بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے لاہور میں قیام کے دوران الحمرا ہال میں بھارتی اداکار اوم پوری کے ہمراہ اسٹیج ڈرامہ ” تیری امریتا “ پیش کیا جسے بیحد سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ نے لاہور میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ ملبوسات کی خریداری بھی کی ۔

واہگہ بارڈر کے راستے روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دیویا دتہ نے کہا کہ پاکستان میں بہت پیارملااوربہت اچھاوقت گزرا ہے ۔بہت سی یادیں لے کر بھارت جارہی ہوں اور بہت دنوں تک لوگوں کویہاں کی کہانیاں سناؤں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں جسے میں فراموش نہیں کر پاؤں گی ۔ مجھے آئندہ جب بھی موقع ملا ضرور پاکستان آؤں گی۔

متعلقہ عنوان :