غذا میں حرام اشیاء کی شمولیت کاانکشاف۔۔۔ مرغیوں کو حرام اشیاء کی فیڈ دی جاتی ہے

اتوار 16 مارچ 2014 17:10

غذا میں حرام اشیاء کی شمولیت کاانکشاف۔۔۔ مرغیوں کو حرام اشیاء کی فیڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)غذا میں حرام اشیاء کی آمیزش کے معاملے پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اتفاق رائے سے تحریک چلائینگے اور اس حوالے سے مختلف مدارس کی تنظیموں کے ذریعے لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی جبکہ مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے ذریعے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز بھی اٹھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ملک کی مشہور نیوز ایجنسی"آن لائن" کے مطابق مرغیوں کی افزائش نسل اور دیگر معاملات میں حرام اشیاء کی آمیزش کی جارہی ہے اور مرغیوں کو حلال طریقے سے ذبح کرنے کی بجائے ان کو مشینوں کے ذریعے سر کاٹ کر گوشت راولپنڈی اور دیگر شہروں کو بھجوایا جاتا ہے جہاں سے شہری یہ گوشت خریدتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں حرام گوشت اور حرام اشیاء کی غذا میں آمیزش بارے لوگوں نے علماء کرام سے رجوع کیا تھا.