خیبر پختون خوا کی گورنر شپ کیلئے اعتماد کیاتو چیلنج قبول کر لوں گا،ارباب خضر

اتوار 16 مارچ 2014 15:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کیلئے گورنر کوئی نام فائنل نہیں ہوا،گورنر کی نامزدگی وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگومیں ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ میں نئے گورنر کے نام پر کوئی اختلاف نہیں ہے ،پارٹی قیادت جو فیصلہ کریگی سب کو قبول ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا تو چیلنج سمجھ کر ذمہ داری قبول کر وں گا

متعلقہ عنوان :