حکومت کا یو ٹیوب جلد کھولنے کا عندیہ

اتوار 16 مارچ 2014 15:02

حکومت کا یو ٹیوب جلد کھولنے کا عندیہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یوٹیوب پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا عندیہ دیا ہے، لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یوٹیوب پر سے پابندی ہٹائے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کے لئے سوفٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے اب مذہبی جذبات مجروح کرنے والے مواد کی روک تھام ہو سکے گی ۔ یوٹیوب پر سے جلد ہی پابندی ختم ہو جائے گی۔