ہم طالبان کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

اتوار 16 مارچ 2014 14:50

ہم طالبان کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور(دنیا نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں ،فتنہ فساد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ووٹر ہی حکومت کے صحیح اور غلط اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے ۔ مڈل اور لوئر مڈل کلاس نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی چھوڑنے والوں کو بات چیت سے واپس لانے میں کوئی مضائقہ نہیں ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈالر کی قیمت پر مسخرا پن کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔ پاکستان بھانڈ پن اور مسخرے پن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یہ لوٹ مار اور قحبہ گری کا دور نہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہیں ،ہمیں ملک کیلئے سوچنا ہو گا ۔ اب مزید خون نہیں بہنا چاہئے ، ہم اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھے ہیں ، ریاست امن چاہتی ہے ،افغانستان اور بھارت سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بموں کی تجارت خطے میں بند ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :