تھرپارکر:غذائی قلت سے بچی جاں بحق ، ہلاکتوں کی تعداد172 ہو گئی

اتوار 16 مارچ 2014 14:10

چھاچھرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) چھاچھرو میں غذائی قلت کے باعث تین سالہ بچی دم توڑ گئی ، ضلع میں جاں بحق افراد کی تعداد 172 ہو گئی۔متاثرین نے امدادی سامان نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔تھرپارکر میں امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں، چھاچھرو کے گاؤں جیتراڑ میں غذائی قلت کے باعث تین سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تحصیل ڈپلو، مٹھی ، اسلام کوٹ ، ڈاھلی اور نگر پارکر کے دور دراز علاقوں میں لوگ ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔

متاثرین نے امداد نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری راشن اور گندم مقامی وڈیرے اپنے ہی لوگوں میں بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان تک نہ کوئی حکومتی کارندہ پہنچا ہے اور نہ ہی کسی ادارے یا تنظیم کی طرف امداد فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :