حکومت اور طالبان میں مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ، مولانا یوسف شاہ

اتوار 16 مارچ 2014 13:32

حکومت اور طالبان میں مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ، مولانا ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کے تحت قوم کو جلد ہی خوشخبری سنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے جگہ کے تعین کی غرض سے مشاورتی عمل جاری ہے، دونوں فریقین کے ایک جگہ پر متفق ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں براہ راست بات چیت کا عمل شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان کو بنو ایئرپورٹ پر براہ راست مزاکرات کی پیش کش کی گئی ہے تاہم اب تک طالبان کی جانب سے اس سلسے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :