تھر کے دیہی علاقوں میں بھی امداد کی فراہمی شروع

اتوار 16 مارچ 2014 13:32

تھر کے دیہی علاقوں میں بھی امداد کی فراہمی شروع

تھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) تھر میں خشک سالی اور قحط سے متاثرہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی امداد کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔تھر پارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں مریضوں کی اموات کا سلسلہ اب تقریباً رک گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ36 گھنٹوں سے کوئی بری خبر نہیں ملی۔ امدادی کاموں کا سلسلہ بھی بتدریج دیہی علاقوں تک بڑھایا جارہا ہے ، بحریہ ٹاون ، فلاح انسانیت فاونڈیشن، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ، پاک فوج، رینجرز ، سیاسی ، سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے خوراک ، دوائیں اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے۔ امداد کی فراہمی کی وجہ سے نقل مکانی کے رجحان میں بھی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :