سیالکوٹ سے آنیوالے پرستار کا تحفہ اوم پوری تک پہنچانے کی بجائے غائب کر دیاگیا

اتوار 16 مارچ 2014 13:22

سیالکوٹ سے آنیوالے پرستار کا تحفہ اوم پوری تک پہنچانے کی بجائے غائب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)سیالکوٹ سے آنیوالے پرستار کا تحفہ بھارتی اداکارہ اوم پوری تک پہنچانے کی بجائے غائب کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکار اوم پوری اور دیو یا دتہ کااسٹیج ڈرامے ” تیری امریتا “ کو دیکھنے کے لئے نہ صرف لاہو ربلکہ صوبے کے دیگر مقامات سے بھی پرستار لاہور آئے تھے ۔ سیالکوٹ سے ایک پرستار اوم پوری سے ملاقات کر کے انہیں تحفہ دینا چاہتا تھاکہ لیکن آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل صابر گاگا نے اس سے تحفہ لے کر اوم پوری تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی لیکن یہ تحفہ اداکار تک پہنچانے کی بجائے غائب کر دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں جب صابر گاگا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی توان سے رابطہ نہ ہو سکا۔