مختصر فلم اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ کا تعارفی ٹریلر جاری، فلم کے کرداروں میں توگو لگاوا، مارک کلن ،اکیرہ کویامہ ،حیونری لی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں

اتوار 16 مارچ 2014 12:39

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ترین ریسلنگ گیم اسٹریٹ فائٹر کے کرداروں پر مبنی مختصر فلم اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ کا تعارفی ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بلغاریہ میں فلمائی گئی مختصر دورانیے کی یہ فلم ہدایت کار اور رائٹر جوئے اسناہ کی تخلیق ہے جس میں کین کا مقبول عام کردار کرسچن ہاورڈ نبھا رہے ہیں۔ ریو کا کردار مائک موھ نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے دیگر کرداروں میں توگو لگاوا، مارک کلن ،اکیرہ کویامہ ،حیونری لی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم یوٹیوب پر قسطوں کی شکل میں جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :