بالی وڈ‌میں ہیروز کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔۔۔ پریانکاچوپڑا کا انڈسٹری سے شکوہ

اتوار 16 مارچ 2014 12:37

بالی وڈ‌میں ہیروز کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔۔۔ پریانکاچوپڑا کا انڈسٹری ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہیروئن نہیں بلکہ ہیرو فلم کو زیادہ پیسہ کما کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دپیکا، ودیا، کترینہ اور نہ ہی پریانکا چوپڑا، بالی وڈ فلم اگر سو کروڑ کلب میں داخل ہوتی ہے تو سمارٹ ہیروز کی وجہ سے داخل ہوتی ہے- یہ ماننا ہے بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا کا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ ہیروئنز، ہیروز سے ابھی پیچھے ہیں اسی لیے تو ان کا معاوضہ بھی اپنے مقابل ہیروز سے کم ہوتا ہے۔ دیسی گرل نے اْمید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بالی وڈ ہیروئز بھی بہتر معاوضہ لینے لگیں گی۔ پریانکا نے کہا کہ گلوکاری کے میدان میں وہ ابھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :