خواتین کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں‘سونم کپور، کئی بار ایسے فیصلے لینے پڑتے ہیں جن کا پھل بعد میں ملتا ہے‘انٹرویو

اتوار 16 مارچ 2014 12:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)سونم کپور کے بارے میں لوگوں کی رائے جو بھی ہو لیکن وہ خود اپنے فیصلوں کے بارے میں بہت پراعتماد رہتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ خواتین کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں-جب میں نے دھنش کے ساتھ ’رانجھنا‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو لوگوں نے بہت کہا کہ ایسی فلم میں کام کیوں کر رہی ہو۔

(جاری ہے)

لیکن جب اس کا نتیجہ آیا تو ثابت ہو گیا کہ کئی بار ایسے فیصلے لینے پڑتے ہیں جن کا پھل بعد میں ملتا ہے۔سونم مانتی ہیں کہ زندگی میں چیزیں اسی بات پر منحصر ہیں کہ آپ کیا منتخب کرتے ہیں۔گذشتہ سال آنے والی فلم ’رانجھنا‘ کے لیے سونم کپور کو کئی ایوارڈز ملے تھے۔ فی الحال وہ اپنی نئی فلم ’بیوقوفیاں‘ میں نظر آ رہی ہیں لیکن اس کے بارے میں لوگوں میں خاص جوش و خروش نظر نہیں آ رہا ہے۔؎