انڈسٹری میں ٹکے رہنے کے لیے صرف فلمیں بنانا کافی نہیں‘کرن جوہر، ایسی کہانیاں لانا ضروری ہیں جو لوگوں کو پسند آئیں اور اس کیلئے میں کسی بھی پروڈکشن ہاوٴس کیساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہیں

اتوار 16 مارچ 2014 12:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)بالی وڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انڈسٹری میں ٹکے رہنے کے لیے صرف فلمیں بنانا کافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور ایسی کہانیاں لانا ضروری ہے جو لوگوں کو پسند آئے اور اس کے لیے وہ کسی بھی پروڈکشن ہاوٴس کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔کرن کہتے ہیں کہ میں مانتا ہوں کہ فلمیں بننی چاہیے خواہ اس سے دو لوگوں کا نام جڑا ہو یا چار کا۔ مغربی ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ فلموں کے ملٹی پرڈیوسرز ہوتے ہیں۔ کئی بار دو سٹوڈیوز بھی ساتھ آ جاتے ہیں۔حال ہی میں آنے والی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ کرن جوہر اور انوراگ کشیپ نے مل کر بنائی تھی۔