طالبہ خودسوزی؛ 5 افسران کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے 4 پیٹی بھائیوں کو چھوڑ دیا

اتوار 16 مارچ 2014 12:32

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر طالبہ خودسوزی واقعے پر 2 ڈی ایس پیز سمیت 5 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس نے تفتیشی افسر کے علاوہ تمام پیٹی بھائیوں کو فرار کرادیا ہے۔زیادتی کا شکار طالبہ کی خودسوزی کا مقدمہ مظفر گڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار خان میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 ڈی ایس پیز،2 ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیشی افسر راؤ ذوالفقار کی گرفتاری اور دیگر ملزمان کو مفرور ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ان پانچوں افسران کو حراست میں تو لیا گیا تھا تاہم بعد میں پولیس نے ان کے احکام بھی ہوا میں اڑاتے ہوئے تفتیشی افسر کے علاوہ تمام پیٹی بھائیوں کو گھر بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ طالبہ کو کچھ عرصہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کو چھوڑنے پر آمنہ نے احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کر لی تھی، جس پر گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب خود متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :