کرائمیا کو روس سے الحاق کرنا ہے یا نہیں ، ریفرنڈم آج ہوگا

اتوار 16 مارچ 2014 12:07

کرائمیا کو روس سے الحاق کرنا ہے یا نہیں ، ریفرنڈم آج ہوگا

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) یوکرین میں سرد جنگ کے بعد مشرق و مغرب کا سب سے بڑا شو ڈاوٴن آج ہوگا ۔ کرائمیا کو روس سے الحاق کرنا ہے یا نہیں ، ریفرنڈم کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں، مشرقی یورپی ریاست یوکرین میں اپوزیشن کے مہینوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد ہفتوں پہلے حکومت تبدیل ہو گئی، لیکن اس ملک میں پہلے اگر بحران دارالحکومت کیف میں تھا تو اب اس کا مرکز ملک کے خود مختار علاقے کرائمیا میں منتقل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

کرائمیا بحیرہ اسود کے علاقے کا وہ جزیرہ نما ہے، جہاں زیادہ تر روسی زبان بولنے والے قریب 2 ملین شہری رہتے ہیں۔انہوں نے 1992 کے آئین کے تحت یوکرین کا حصہ رہنا ہے یا روس سے الحاق چاہتے ہیں، اس کے لیے ریفرنڈم آج ہورہا ہے۔ پولنگ کے لیے روسی دستوں نے بھی کرائمیا میں کنٹرول سنبھال لیا ہے۔امریکا اور یورپی یونین اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے انعقاد کی صورت میں روس کے خلاف سخت پابندیاں لگا دی جائیں گی۔مغربی ممالک نے ریفرنڈم کی مخالف قرارداد ویٹو کرنے پر روس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :