بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات سے پابندیاں ہٹانے پر تیار

ہفتہ 15 مارچ 2014 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات پر سے پابندیاں ہٹانے پر تیار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو اپنی اپنی منڈیوں تک غیر امتیازی رسائی کا اسٹیٹس دینے پر رضامند ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان کی بھارت کو برآمدات 3گنا بڑھ جائیں گی۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی مزید 160اشیاء کی درآمد پر سے پابندی اٹھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے مطالبہ کیا تھاکہ 160اشیاء پر زیادہ ڈیوٹی نہ لگائی جائے۔

متعلقہ عنوان :