پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات کی ڈی جی رینجرز سے منسوب خبر کی تردید،پی پی پی نے کبھی بھی کسی بھی مجرم کی پشت پناہی نہیں کی ہے نہ ہی آئندہ کرے گی،وقار مہدی

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے میڈیا میں آنے والی ڈی جی رینجرز سے منسوب اس خبر کی کہ لیاری میں پی پی پی کے بعض رہنما گینگ وار میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے کبھی بھی کسی بھی مجرم کی پشت پناہی نہیں کی ہے نہ ہی آئندہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امن امان کے ہر اجلاس میں ٹارگیٹڈ آپریشن کو بلاتفریق جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں اور کبھی بھی کسی بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم مجرم ہوتا ہے۔ جس کو کسی بھی حیثیت و صورت میں بخشا نہیں جا سکتا۔وقار مہدی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگیٹڈ آپریشن میں بلاکسی سیاسی تفریق کے مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :