پشاورپولیس نے سربند میں ہونیوالے خودکش حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی ، پٹرول پمپ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی جاری کردی

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) پشاورپولیس نے سربند میں ہونیوالے خودکش حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی ہے پولیس تحقیقاتی افسران نے پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند میں پولیس بکتر بند گاڑی پر ہونے والے خود کش دھماکہ کے بعد عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد دھماکہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق حملہ آور کی عمر 17سے 18سال کے درمیان تھی دھماکہ میں14سے 16کلوگرام تک بارودی مواد اور 4مارٹرشیلز استعمال ہوئے خودکش بمبار چادر اوڑھے ہوئے تھا اوربازار میں خواتین کے ہجوم میں چھپا ہوا تھاجس کا ہدف پولیس کی بکتر بند گاڑی میں موجود سربند چوکی انچارج سب انسپکٹر بخاری شاہ تھا جو بکتر بند گاڑی میں ہونے کے باعث دیگر اہلکاروں سمیت معمولی زخمی ہوگئے پولیس تحقیقاتی افسران نے دھماکہ کے بعد پٹرول پمپ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی جاری کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :