کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا، شرجیل میمن

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:01

کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہے، حکومت نہ چاہتی تو آپریشن نہ ہوتا، اخراجات بھی سندھ حکومت ہی اٹھا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا کسی مجرم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اگر سندھ حکومت نہ چاہتی تو کراچی آپریشن نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کسی قسم کا کوئی دباوٴ نہیں اور نہ ہی آپریشن میں حکومت کوئی رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز شہر کے کسی بھی علاقے میں کاروائی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کر رہی ہے، شہر میں جرائم کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔