اب تک 22 لاکھ 12 ہزار 313 مال مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے ،جام خان شورو،تھر میں ولڈ چین اسٹوریج کیلئے سولر پلانٹس لگائے جائیں گے جس سے غربت میں کمی آئیگی،صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز

ہفتہ 15 مارچ 2014 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز جام خان شورو نے مٹھی میں محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک کی 16 موبائل ٹیمیں تھر میں مویشوں کے علاج کے لیئے مصروف عمل ہیں اور اب تک 22 لاکھ 12 ہزار 313 مال مویشوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں 7.3 ملین مویشی ہیں جن کو دودھ کی مارکیٹ تک رسائی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اینگرو اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ایک منصوبہ منظور کرایاگیاہے جس کے تحت تھر میں ولڈ چین اسٹوریج کیلئے سولر پلانٹس لگائے جائیں گے جس سے تھر کے مویشیوں کی دودھ کی پیداوار کو مارکیٹ میں فروخت کیا جاسکے گا۔ جس سے تھر میں خوشحالی آئیگی اور لوگوں کی غربت میں کمی آئیگی۔ اس موقع پر، اجلاس میں سیکریٹری صحت اقبال درانی نے بتایا کہ تھر میں دو تین روز میں ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے عمل کو مکمل کر کے ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جائیگا۔ اس موقع پر ایم این اے کمال خان چانگ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :