ضلع تھر پارکر کے قحط متاثرین میں گندم بغیر کسی تفریق کے تقسیم کی جارہی ہے ،تاج حیدر،126ہزار خاندانوں میں فی کس50 کلو گرام گندم تقسیم کی جاچکی ہے ، کوآرڈی نیٹروزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 15 مارچ 2014 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر برائے ریلیف تاج حیدر نے کہا ہے کہ ضلع تھرپارکر کے قحط متاثرین میں گندم بغیر کسی تفریق کے تقسیم کی جا رہی ہے اور اب تک 126 ہزار خاندانوں میں فی کس 50 کلوگرام گندم تقسیم کی جا چکی ہے۔ یہ بات گذشتہ رات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس مٹھی میں قحط متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیئے منقعدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

تاج حیدر نے کہا کہ میڈیا تھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر ہونے والی بچوں کی اموات کو خوراک کی کمی یا صحت کی عدم سہولیات سے منسلک کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈی سی مٹھی کو ھدایت کی کہ وہ دوردراز کے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم کی فراہمی نہیں کی گی ان علاقوں کی تصدیق کی جائے اور وہاں بھی فوری گندم اور راشن بیگس تقسیم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر مٹھی کو مزید ہدایت کی کہ وہ تھر کے دوردراز کے علاقوں جہاں پر گاڑیوں کا پہنچنا دشوار ہے وہاں ریگستان میں چلنے والی مخصوص گاڑیوں( کیکڑے) کا جلد انتظام کیا جائے تاکہ جلد سے جلد تھر کے کونے کونے میں متاثرین کو امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز جام خان شورو ، ڈویزنل کمشنر میرپورخاص ساجد جمال ابڑو ، ڈپٹی کمشنر مٹھی آصف اکرام، ایس ایس پی مٹھی منیر شیخ ، پاک فوج کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :