کوئٹہ ،بم دھماکے میں ایک اور زخمی چل بسا

ہفتہ 15 مارچ 2014 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) جناح روڈ اور پرنس روڈ کے سنگم کے قریب جمعہ کی دوپہر کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد ہفتے کے روز کوئٹہ شہر میں خوف وہراس کا عالم پھیلا ہوا تھا سڑکوں پر ٹریفک کم رہی جبکہ دھماکے میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا اس طرح اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12ہوگئی ہے ابھی تک کئی افراد لاپتہ ہے جن کے لواحقین انہیں مختلف ہسپتالوں میں تلاش کررہے ہیں کہ وہ کہاں ہے زخمی ہے یا جاں بحق ہوگئے ہیں اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں دھماکے میں کوئٹہ کے علاقے شالدرہ کے رہائشی باپ بیٹا جو ایک رکشے میں بیٹھ کر گھر جارہے تھے دھماکے کی زد میں آگئے تھے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے ان کے گھر میں گذشتہ روز کہرام مچا ہوا ہے کیونکہ اب اس شخص کی ایک بیوہ اور تین بیٹیاں ہے جن پر غشی کے دورے پڑر ہے ہیں دھماکے کے بعد پورے علاقے میں ماتم مچا ہوا ہے سول ہسپتال سی ایم ایچ اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہے کئی لوگوں نے بتایا کہ ابھی تک ان کے پیاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکتا ہے کہ اس واقعے میں ہلاکتیں زیادہ ہوسکتی ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔