تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا: آرمی چیف

ہفتہ 15 مارچ 2014 18:50

تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا: آرمی چیف

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ ملک کی حفاظت پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

آرمڈ ڈویژن کے افسروں سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے آرمڈ فارمیشن نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔ بہترین ٹریننگ، پیشہ وارانہ مہارت اور ملک کی حفاظت کا عزم پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :