پاکستان کا شام سے غیرملکی فورسز کے انخلاء کا مطالبہ

ہفتہ 15 مارچ 2014 18:45

پاکستان کا شام سے غیرملکی فورسز کے انخلاء کا مطالبہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) پاکستان نے شام سے تمام غیرملکی فورسز کے انخلاء اور فریقین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور مشترکہ خصوصی نمائندے الاخضر براہیمی نے شام کے معاملے پر بریفنگ دی۔ مسعود خان نے زور دیا کہ شام کا تنازع حل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں اور اسے پسِ پشت نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے ساتھ ساتھ فوجی آپریشنز بھی جاری رہے تو مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :