آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں محمد حفیظ آل راؤنڈرز کے شہنشاہ برقرار
ہفتہ 15 مارچ 2014 17:56
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ہے۔مختصر ترین کرکٹ فارمیٹ میں بلے بازی کے میدان میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کولم دوسرے، انگلینڈ کے الیگزینڈر ہیلز تیسرے، بھارت کے ویراٹ کوہلی، سریش رائنا اور یوراج سنگھ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر راجمان ہیں۔
ٹی 20 کرکٹ میں بالنگ کی پہلی دونوں پوزیشنز ویسٹ انڈیز کے پاس ہے سنیل نارائن نے پہلی اور سیموئل بدری نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
(جاری ہے)
اجنتھا مینڈس چوتھے اور ناتھن مک کولم پونچویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین بالرز میں پاکستان کے محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جو بالترتیب چھٹے اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
کرکٹ کے مختصر تین فارمیٹ کے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں بھلے ہی پاکستان کا کوئی کھلاڑی سرفہرست نہ ہو لیکن آل راؤنڈرز میں قومی ٹی20 قائد محمد حفیظ کی بادشاہت ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن، تیسرے نمبر پر بھارت کے یوراج سنگھ ، چوتھے نمبر پر بنگلا دیش کے شکیب الحسن جبکہ پانچویں نمبر پر بوم بوم آفریدی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.