انڈین ویلز ٹینس فائنل میں روجر فیڈرر اور الیگزینڈر ڈولگوپولوف کا مقابلہ ہوگا

ہفتہ 15 مارچ 2014 16:40

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) انڈین ویلز ٹینس فائنل میں سابق عالمی نمبرایک روجر فیڈرر اور یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف کا مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر نے کیون اینڈرسن اور ڈولگوپولوف نے میلوز روئنک کو شکست دی۔انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئزر لینڈ کے روجر فیڈرر اور یوکرین کے الیکذنڈر ڈولگوپولوف کا مقابلہ ہوگا۔

سیمی فائنل میں روجر فیڈرر نے جنوبی افریقا کے چھ فٹ آٹھ انچ طویل قامت کیون اینڈرسن کی حیران کن پیش قدمی پر فل اسٹاپ لگادیا۔ پہلے سیٹ میں اینڈرسن نے سوئس اسٹار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔لیکن سات پانچ سے سیٹ ہارنے کے بعد انکی مزاحمت دم توڑ گئی اور فیڈرر نے دوسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پورے میچ میں فیڈرر کوصرف ایک بریک پوائنٹ کا سامناکرنا پڑا۔

فائنل میں روجر فیڈرر کا مقابلہ یوکرین کے الیکذنڈر ڈولگوپولوف سے ہوگا۔ ڈولگوپولوف نے بے مثال فتوحات کا سلسلہ سیمی فائنل میں بھی جاری رکھا اور کینیڈا کے میلوز روئنک اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے زیرکرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روئنک نے تیسرے راوٴنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ جبکہ ڈولگوپولوف نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو زیرکیا تھا۔چار مرتبہ کے انڈین ویلز ٹینس چیمپئن روجر فیڈرر دوہفتے قبل دبئی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :