ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،دونوں ممالک کے شائقین کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگ گئیں

ہفتہ 15 مارچ 2014 16:38

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،دونوں ممالک کے شائقین کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگ ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) پاکستان اور بھارت جیسے دو روایتی حریفوں کے درمیان ایک بار پھر تگڑا دنگل ہونے والا ہے-دونوں ممالک کے شائقین کی توجہ کا مرکز 21مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ ہے- بنگال کی سرزمین پر جہاں رواں ماہ ایشیا کپ میں یہ دونوں ٹیمیں مدمقابل تھیں لیکن اس میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماوٴں کا بھرکس نکال دیاتھا اب ایک بار اسی سرزمین پر یہ دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی بنگلہ دیش کے حصے میں آئی ہے اور اس بار اس ٹورنامنٹ میں12کی بجائے 16ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ لیکن تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز 21مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ ہے جس میں پاکستانی شائقین کو بوم بوم آفریدی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں تو دوسری جانب مہندرا سنگھ دھونی بھارتی امیدوں کا مرکز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :