کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 120 ملزمان گرفتار، اسلحہ بارودی مواد برآمد

ہفتہ 15 مارچ 2014 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد ایک سو بیس ملزموں کو گرفتار کر کے بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔ صدر میں مقابلے کے بعد تین ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

شہر قائد میں گارڈن تھانے کے علاقے البیلا سگنل کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سلمان جاوید جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ بنارس کے قریب کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔

(جاری ہے)

ایک سو بیس گرفتار کئے گئے ملزموں میں ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ، ہتھیار اور بارود بر آمد کیا گیا۔

لیاری کے علاقے دریا آباد میں ایک مکان سے دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بر آمد کئے گئے۔ کورنگی سے ٹارگٹ کلر نصراللہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ سعید آباد سے 2 غیر ملکیوں سمیت 10 ملزموں کو گرفتار کر کے سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک قبضے میں لیا گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر میں کرائمز برانچ پولیس کے چار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش کی جنہیں پکڑ کر سرکاری موبائل سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :