مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا،احسن اقبال

ہفتہ 15 مارچ 2014 15:47

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا،احسن اقبال

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کا مسئلہ فزیو تھیراپی سے حل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نہ جانے سابق صدر عدالت جانے سے کیوں کتراتے ہیں انہیں چاہئے عدالت میں پیشی کے لئے کسی اچھے فزیکل تھیراپسٹ سے علاج کرائیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آپریشن آخری آپشن ہے۔

متعلقہ عنوان :