الحمرا آرٹس کونسل میں سکیورٹی کے پیش نظر 8لاکھ مالیت سے 30خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے ‘ ذرائع

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) الحمرا آرٹس کونسل میں سکیورٹی کے پیش نظر 8لاکھ مالیت سے 30خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویر زیر غور ہے اور آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں اس کی اجازت کے بعد الحمرا میں 8لاکھ مالیت سے 30خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خفیہ کیمروں کی مدد سے الحمرا ہال lاور الحمرا ہال llکے اسٹیج مینیجرز اپنے آفس میں بیٹھ کر ڈرامہ ہال اور بیک اسٹیج کے مانیٹرنگ کر سکیں گے ۔ ان تمام کیمروں کو مانیٹرنگ کرنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی بنایا جائیگا ۔ یاد رہے کہ الحمرا کے علاوہ تمام پرائیویٹ تھیٹروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔