بھارتی اداکار اوم پوری کا اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ اور سخاوت ناز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) معروف بھارتی اداکار اوم پوری نے اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ اور سخاوت ناز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معروف بھارتی اداکار جو ان دنوں پاکستان میں آئے ہوئے ہیں انہوں نے اسٹیج ڈراموں کے کنگ امان اللہ اور اداکار سخاوت ناز سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ اوم پوری کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کے اسٹیج ڈراموں کی سی ڈی بھارت میں بڑی مقبول ہیں اس لیے میں بھی ان سے ملنا چاہتا ہوں ۔یاد رہے کہ اوم پوری اور بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے چار روز تک الحمرا ہال lمیں اسٹیج ڈرامہ ” تیری امریتا “ پیش کیا جس کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ۔