عوام کو تفریح فراہم کرنے والی فلموں کی ضرورت ہے‘ جاوید شیخ

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو تفریح فراہم کرسکے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ملکی حالات میں جب ہر شخص پریشان ہے وہ اچھی تفریح کا خواہش مند ہے تاکہ ذہنی سکون حاصل کرسکے،ٹیلی ویژن پر بھی اگر ان دنوں سٹ کام پسند کیے جارہے ہیں تو اس کی وجہ صرف لوگوں کو تفریح کا ملنا ہے،اچھے موضوعات کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا وہ ٹیلی ویژن اور بھارتی فلموں میں مصروفیات کی وجہ سے اپنی فلم شروع نہ کرسکے لیکن اب وہ جلد فلم کا آغاز کریں گے۔