امریکی سنگر جیمز براوٴن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم”گیٹ آن اَپ“ کا پہلا ٹریلر ریلیز

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:10

امریکی سنگر جیمز براوٴن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم”گیٹ آن ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالے معروف امریکی سنگر جیمز براوٴن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم”گیٹ آن اَپ“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسل پکچرز کے تحت مکمل ہونے والی ڈرامہ سے بھرپور اس فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براوٴن کا کردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیلسن ایلس اورٹیکا سمپ ٹراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ برائن گریزر، مائیک جیگر اور وکٹوریہ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس میوزیکل ڈرامہ فلم کویکم اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :