ایکشن سے بھرپور فلم ”کیپٹن امریکا دی ونٹر سولجر“ کا پریمئر

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:10

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ”کیپٹن امریکا دی ونٹر سولجر“ کا پریمئر ہوا جس میں اداکار سیموئل ایل جیکسن کرس ایوں سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ لاس اینجلس میں پریمئر تقریب کے دوران شائقین کی بڑی تعداد اپنے سپر ہیروز کو دیکھنے کے لیے پہنچی۔

(جاری ہے)

کیپٹن امریکا دی ونٹر سولجر کی کہانی میں اداکار سٹیو روجرز کیپٹن امریکا جبکہ سکارلٹ جونسن بلیک ویڈو کا کردار کر رہے ہیں جو واشنگٹن میں چھپے خطرناک اور طاقتور دشمن کے خلاف ایک ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

17 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بنی اس فلم کی ہدایتکار انتھونی روسو اور جوئے روسو ہیں۔ سپر ہیروز کو لے کر بنائی گئی ایکشن فلم چار اپریل کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :