شوبز سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ نہیں لوں گی‘ اداکارہ نرگس

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:09

شوبز سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ نہیں لوں گی‘ اداکارہ نرگس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ مجھے فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہورہی ہے لیکن میں شوبز سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ نہیں لوں گی‘ آج بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نرگس نے کہا کہ میں نے فلم اور اسٹیج پر جتنا عرصہ کام کیا ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور آج بھی شائقین میرے کام کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں کسی بھی شوبز سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گی۔

متعلقہ عنوان :