عالیہ،رنبیر کے ساتھ ہیروئن بننے کیلئے بہت چھوٹی ہیں۔۔۔ ڈائریکٹرز نے کاسٹ‌کرنے سے انکار کر دیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:09

عالیہ،رنبیر کے ساتھ ہیروئن بننے کیلئے بہت چھوٹی ہیں۔۔۔ ڈائریکٹرز نے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)بدتمیز دل والے رنبیر کپور بنانا چاہ رہے تھے نٹ کھٹ عالیہ بھٹ کو اپنی ہیروئن، لیکن ڈائریکٹر نے ناں کردی-دلی والی تو نہیں البتہ رنبیر کپور نے پرانی گرل فرینڈ کو ضرور چھوڑنا چاہا، وہ بھی عالیہ بھٹ کیلئے، ہائی وے ہیروئن کے ہدایتکار امتیاز علی بنارہے ہیں نئی مووی ”ونڈو سیٹ“، جس میں کیا انہوں نے رنبیر کو کاسٹ اور دیا موقع کہ پہلی محبوبہ کہ ساتھ ریل لائف پر پھر سے عشق کی گڈیاں اڑالیں۔

(جاری ہے)

لیکن بدتمیز رنبیر کپور نے کردی فرمائش، کہ عالیہ بھٹ کو بنایا جائے ان کی ہیروئن، یہ بات امتیاز علی کو نہ بھائی۔جنہوں نے یہ کہہ کر کردی ناں، کہ عالیہ بھٹ ان کے ساتھ خاصی چھوٹی لگیں گی۔ اسی لیے اس خیال کو دل سے نکال دیں کہ چلبلی سی اداکارہ ان کی ہیروئن بنیں گی ۔