طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ اور القاعدہ نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر دیا
ہفتہ 15 مارچ 2014 13:37
پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) طالبان رابطہ کار کمیٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جند اللہ پاکستان میں موجود القاعدہ کی ذیلی تنظیموں نے بھی پاکستان میں کارروائیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق گزشتہ دن افغان سرحدی صوبہ نورستان میں القاعدہ کی تمام ذیلی تنظیموں جند اللہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں جند اللہ کے سینئر کمانڈر احمد مروت اور پاکستان میں القاعدہ کے سربراہ استاد فاروق سینر کمانڈر یحییٰ عدام سمیت گروپ کمانڈروں نے شرکت کی تھی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس خطے کی سب سے بڑی عسکریت تنظیم تحریک طالبان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کارروائیوں کے ساتھ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اس لئے ہمیں کارروائیاں بند کر دینا چاہئے۔
اور ان پر تمام گروپوں نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ دوسری طرف جند اللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت نے نا معلوم مقام سے ٹیلی فون پر اردو پوائنٹ کو بتایا کہ ہم نے غیر معینہ مدت تک پاکستان میں کارروائیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام گروپ کمانڈروں کو بھی اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.