اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈھائی روپے مہنگا ہو گیا

جمعہ 14 مارچ 2014 23:00

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈھائی روپے مہنگا ہو گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) روپے کی قدر میں استحکام چار دن کی چاندنی ثابت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو آج شام طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ایکسچینج کمپنی کے صدر حاجی ہارون کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریداروں کی قطارے لگنے سے یہ یکدم 101روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ڈالر کی قدر کو لگام دینے کے لیے لائحہ عمل بنانے پر غور ہوسکتا ہے۔ حاجی ہارون کے مطابق مرکزی بینک اوپن مارکیٹ میں اگر ڈالرکی سپلائی بہتر کردے روپیہ مستحکم ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 94پیسے مہنگا ہوکر 99روپے 48پیسے پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :