وزیر اعلیٰ سندھ نے فون پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو منالیا،مخدوم امین فہیم راضی ہوگئے، احتجاج ختم کرانے کے لیئے سروری جماعت کو ہدایت

جمعہ 14 مارچ 2014 22:39

وزیر اعلیٰ سندھ نے فون پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو منالیا،مخدوم امین ..

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ نے فون پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو منالیا،مخدوم امین فہیم راضی ہوگئے، احتجاج ختم کرانے کے لیئے سروری جماعت کو ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیمنٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم نے ہالا مخدوم ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جانب سے میرے بیٹے مخدوم جمیل سے گذشتہ شب رابطہ کئے گئے تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی کا ناراضگی ختم کرنے میں کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کے حوالے سے میڈیا کی جانب اضافی طوراپنی طرف سے خبریں چلائی گئی جس کا رد ِ عمل سامنے آیا ہے۔ سروری جماعت کو وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج ختم کرنے کے لیئے حکم دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہماری پارٹی کا ہے اس سلسلے میں پارٹی میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہ چلنے کی خبر خیالی ہے جس کے لیئے میں نے میڈیا میں ایسا کچھ نہیں کہا ہے جبکہ میڈیا کے شور مچانے پر امین فہیم کے بیٹوں پر قحط سالی لائی گئی جبکہ ان کا کوئی قصور نہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی تھرپارکر میرے بیٹے مخدوم عقیل الزماں نے متوقع قحط سالی کے پیش نظر پوسٹنگ کی مدت6دسمبر سے 8مارچ تک مختلف محکموں اورحکومت کے ذمہ داراں کو کئی خطوط لکھے لیکن اں کی جانب عدم توجہی کی تحقیقات کی جائے گی تو راز فاش ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے مخدوم جمیل الزماں بے اختیار ہیں جسے مختیار کار کی تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط سالی قدرتی آفت ہے جس میں متاثرین کی بھرپور خدمت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے مخدوم جمیل کو ریلیف کی وزارت سے نہیں ہٹایا گیاہے، میڈیا میں غلط خبریں اشاعت ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے انہیں ہٹانے کی خبروں کو مخدوم امین فہیم نے بے بنیاد قرار دیا۔

سابقہ حکومت میں ان کی تجارت کی وزارت میں این آئی سی ایل کیس،صوابدیدی مٹیاری ضلع کے لیئے سابق صدر کی جانب دیئے جانے والے فنڈز کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے سلسلے میں مخدوم امین فہیم نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک کارتوس ہے حکومتیں ایک دوسرے کے خلاف چلاتی رہتی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی کاروائی کے سلسلے میں انہوں نے کسی جواب دینے سے گریز کیا ۔