شاہ رخ خان نے سینما کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 14 مارچ 2014 22:30

شاہ رخ خان نے سینما کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ ..
< p>بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سینما کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ خان کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد شاہ رخ نے فلمی دنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنے حریفوں دبنگ خان اورمسٹرپرفیکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، سوشل میڈیا پر سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد 63 لاکھ 80 ہزار جب کہ عامر خان کی 61 لاکھ 60 ہزار ہے، شاہ رخ خان نے 2010 میں ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اب تک وہ 6 ہزار 753 ٹوئٹس بھی کر چکے ہیں۔